اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر اگلے سیکریٹری جنرل کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے اور 193 رکن ممالک نے عالمی ادارے پر دبائو ڈالا ہے کہ وہ اس بار کسی خاتون کو سیکریٹری جنرل کےعہدے کے لیے منتخب کرے۔
right;">میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل اور جنوبی کوریا کے سابق وزیر خارجہ بان کی مون اپنی پانچ سال کی دو مدتیں پوری کرنے کے بعد 2016ء کے آخر تک یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔ یہ عہدہ روایتی طور پر مختلف خطوں کے درمیان گھومتا رہتا ہے اور اسی روایت کے مطابق اب مشرقی یورپ کی باری ہے ۔